Print this page

علامہ علی اکبرکاظمی کی بانی آل مرکزی جلوس جوہرآباد ومتولی آستانہ جوہر نظامی مرحوم و مغفور راجہ حسن منصورکے پسماندگان سے تعزیت

10 ستمبر 2024

وحدت نیوز(جوہرآباد)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب اپنے وفد ہمراہ مرحوم و مغفور راجہ حسن منصور بانی آل مرکزی جلوس جوہرآباد ومتولی آستانہ جوہر نظامی بلاک نمبر 1 جوہرآباد کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں  پروفیسر راجہ اصغر حسین سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت فرمائی ۔

 اس موقعہ پر علامہ سید ملازم حسین شاہ نقوی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب  ، ذوالفقار اسدی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا اور انجمن حسینیہ معزز ممبران بھی موجود تھے ۔

 علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے فاتحہ خوانی میں موجود شرکاء سے فلسفہ تخلیق انسانی اور موت وحیات کے موضوع پر قرآنی آیات واحادیث سے استدلال کرتے ہوئے مختصر گفتگو فرمائی ۔ اور مرحوم راجہ حسن منصور کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ راجہ اصغر صاحب نے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور ان کے وفد  کا مرحوم شکریہ ادا کیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree