Print this page

علامہ علی اکبر کاظمی کی وفد کے ہمراہ معروف منقبت خواں سید مقدس شاہ کاظمی کی عیادت

08 اگست 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں نے معروف نعت خوان و ثنا خواں اہلبیت ع جناب سید مقدس شاہ کاظمی کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں کی بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوان وثناء خوان اہلبیت ع جناب مقدس حسین کاظمی سے ان کی رہائشگاہ پر جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔مقدس کاظمی صاحب سال 2024 کے آغاز سے علیل ہیں ۔ پہلے وہ ہاسپٹل میں ایڈمٹ رہے ان کے 8 آپریشن ہوچکے الحمد للّٰہ ابھی وہ روبصحت ہیں ۔ اور گھر شفٹ ہوچکے ہیں ۔مجلس وحدت کا وفد کافی دیر ان کے پاس رہا ان کے بھائی اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے ۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ،خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ لاہور ،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب ہاشمی ، یونٹ صدر مجلس وحدت مسلمین شالامار ٹاؤن لاہور جناب رانا آصف وفد میں شامل تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree