Print this page

ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی قائدین کے مرحومین کی یاد میں وحدت ہاؤس لاہور میں مجلس ترحیم کا انعقاد

13 جون 2024

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مرحوم سید حسین زیدی اور مرحوم یاسر علی مرحوم کے ایصال ثواب کے مجلس ترحیم کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ضلع لاہور کی مشترکہ کاوشوں سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کے بھائی مرحوم سید حسن زیدی اور رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط کے بھائی مرحوم رائے یاسر علی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ مجلس ترحیم میں  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی مسئولین کے علاؤہ لاہور کی سماجی ،مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت ۔ مجلس ترحیم سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خطاب کیا ۔

 علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا من مات علی حب آل محمد مات شہیدا ۔ علامہ صاحب نے حضرت انسان کی احسن تخلیق پر گفتگو فرمائی اور خوبصورت انداز میں آیات الٰہی اور روایات کو بیان کیا ۔ انہوں کہا قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے( لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم)اور اسی آیت کریمہ کو سرلوح کلام قرار دیتے ہوئے انسانی تخلیق کے ہدف اور انسان کے کردار پر گفتگو فرمائی ۔مجلس عزاء مرحومین کی فیملی کے علاؤہ تنظیمی برادران کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree