Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کا وفد کے ہمراہ سرگودھا ڈویژن کادورہ

06 جون 2024

وحدت نیوز(سرگودھا)صوبائی صدرایم ڈبلیو ایم نے پہلے مرحلہ میں ضلع خوشاب میں سابقہ رکن صوبائی آفس باقر حسین کے جوان سال بھائی سجاد حسین مرحوم کی رہائش آمد انہوں نے مرحوم سجاد حسین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کیان کے بڑے بھائی سے تعزیت کی ۔اور فاتحہ خوانی میں موجود افراد سے خطاب بھی کیا ۔ اس کے بعد راجہ ٹھٹی ساہیوال میں سردار حسنین خان بلوچ مرحوم کے ڈیرے پر پہنچے جہاں انہوں سردار حسنین کے بھائیوں سے تعزیت کی۔ اس کے بعد شہید ثاقب کی والدہ کی مجلس ترحیم میں شرکت کی اور مجلس ترحیم آئے ہوئے لوگوں س خطاب کیا ۔مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔

اس کے بعد صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا پہنچے جہا ں انہوں ذاکر اہلبیت منظر عباس مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ کر ان بھائیوں (ذاکرین عون عباس ، اعتزاز ،اعجاز حسین ، امیر عباس ودیگران )سے تعزیت کی اورافسوس کا اظہار کیا ۔ مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ضلعی آرگنائزر ضلع سرگودھا جناب مولانا ذوالفقارعلی اسدی اور صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree