Print this page

ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے راجہ غلام شبیر کو ایم ڈبلیوایم ضلع سرگودھا کا آرگنائزر نامزد کردیا

14 مئی 2024

وحدت نیوز(سرگودھا) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا سرگودہا ڈویژن کا وزٹ جاری ہے ۔پہلے مرحلہ میں انہوں نے خوشاب میں راجہ غلام شبیر کی رہائش گاہ پرمنعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی موجودگی میں راجہ غلام شبیر کو ضلع خوشاب کا آرگنائزر منتخب کیا گیا ہے اور سید ظفر حسین شاہ کو نائب صدر منتخب کیا گیا ۔

اس تقریب میں علامہ سجاد حسین مھدوی , مولانا ذوالفقار اسدی ،ماسٹر مرید حسین ،ڈاکٹر عاشق حسین ،ملک مدثرحسن اور ظہیرکربلائی بھی موجود تھے ۔علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے ضلعی آرگنائزر سے حلف لیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree