Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا دورہ خوشاب، بزرگ علمائے کرام سے ملاقاتیں

14 مئی 2024

وحدت نیوز (خوشاب) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع خوشاب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقے کے بزرگ عالم دین جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ ملک اعجاز حسین کی دارلعلوم کربلا خوشاب میں جا کرعیادت کی ۔

ملک اعجاز حسین کافی دنوں سے شدید علیل ہیں اور گھر پر اس وقت بیڈ ریسٹ پر ہیں اس وقت انہیں رعشہ کی بیماری میں لاحق ہیں ۔علامہ سجاد مھدوی ،مولانا ظہیر کربلائی اور مولانا ذوالفقار اسدی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 اس کے بعد صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے جوہر آباد بزرگ شخصیت اور امام جمعہ جناب علامہ سید محمد تقی نقوی اور خوشاب  شہر کی معروف سماجی ،سیاسی شخصیت اور سابقہ ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبر جناب سید مختار حسین شاہ کی بھی عیادت کی اور کافی دیر تک ان شخصیات کے پاس رہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree