Print this page

شیخوپورہ ، تحصیل مرید کے میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم نو، مولانا ضیغم عباس تحصیل صدر منتخب

18 جون 2023

وحدت نیوز(مرید کے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب تحصیل مریدکے کی تنظیم نو ہوئی ہے تحصیل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تحصیل کے 8 یونٹس نے حصہ لیا ہے اور متفقہ طور پر مولانا ضیغم عباس کو تحصیل مریدکے کا اگلے 3 سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین تحصیل مریدکے کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

صوبائی جنرل سیکریٹری جناب سید حسن رضا کاظمی نے ان سے حلف لیا۔ اس پروگرام ضلع شیخو پورہ کے ضلعی صدر جناب برادر سید عرفان نقوی اور صوبہ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری جناب سید حسن رضا کاظمی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree