Print this page

کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کی بین المذاہب رواداری و بین مسالک ھم آھنگی کی کوششوں کو خراج تحسین

01 جنوری 2022

وحدت نیوز(فیصل آباد) ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب، مظہر حسین نقوی، بابر خادم حسین ،شاہد شاہ ،سجاد حیدر ،قمر زمان کے ساتھ خصوصی ملاقات کمشنر۔ فیصل آباد جناب زاہد حسین صاحب قومی امور پر تبادلہ خیال ایم ڈبلیوایم کی بین المذاہب رواداری و بین مسالک ھم آھنگی کی کوششوں کو سراہا گیا ۔

وحدت امن کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ڈویژنل انتظامیہ خصوصی طور پر کمشنر فیصل آباد جناب زاہد حسین صاحب کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی مجلس وحدت مسلمین امن کے لیے ہر وقت سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے کمشنر فیصل آباد جناب زاہد حسین کی معاملہ فہمی اور انتظامی صلاحیتوں کو بے حد سراہا گیا کمشنر صاحب کی طرف سے وفد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree