Print this page

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکا کو پےدر پےشکست کا سامنا ہے ، علامہ عبدالخالق اسدی

25 جنوری 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے مشرق وسطیٰ کو بیدار کر دیا ہے، امریکہ کو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مسلسل شکست کا سامنا ہے، ممکن ہے اس شکست سے بچنے کیلے جو بائیڈن ایران کیساتھ تعلقات میں بہتری لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہے، ہمیں ان حکمرانوں پر بھی اعتماد نہیں، ان کی دو زبانیں ہیں، یہاں کچھ اور کہتے ہیں، یورپ میں جا کر یا کسی اور ملک میں ہوں تو کچھ اور کہتے ہیں۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے انقلاب اسلامی ایران مضبوط ہوا ہے، پوری دنیا قاسم سلیمانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دنیا کی تمام آبادیوں، مسلم، غیر مسلم، مسیحی ہر طبقے نے انہیں یاد کیا، یہ سنت الہی کی وجہ سے شہید کو درجہ ملا ہے، جو بندہ خدا کیلئے قدم اٹھاتا ہے، خدا اسے عزت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہلسنت عالم دین کا کہنا تھا کہ داعش سے لڑنا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن جب تک قاسم سلیمانی تھے، ہم مطمئن تھے کہ وہ ہماری جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم انہیں سپورٹ کر رہے تھے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں وہ طاقتیں جو فیصلے کرتی تھیں وہ کمزور ہوئی ہیں، اب قوموں میں فیصلہ سازی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور مقاومت کے عمل کو پہنچانتے نہیں تھے، بڑے اسرائیل کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے، اصحاب کہف کی طرح لوگ اٹھے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران کا دفاع مضبوط ہوا ہے، ایران میں جب انقلاب آیا تھا تو پوری پارلیمنٹ اڑا دی گئی تھی، صدر اور وزیراعظم کو قتل کر دیا گیا تھا، انتخابات میں سازشیں کی جاتی ہیں، مظاہرے کروائے جاتے ہیں، مگر ایران میں انقلاب اسلامی مضبوط ہوا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree