Print this page

سیاسی حکمت عملی مرتب،ایم ڈبلیوایم کا پنجاب بھر سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

21 دسمبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب کے اضلاع کی تائیدو مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ یہ فیصلہ مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات کی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب پولیٹیکل کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان اسد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں اراکین کی باہمی مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایاگیا کہ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے  بلدیاتی انتخابات کیلئے لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور راولپنڈی کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سر فہرست دورہ جات فائنل کرکے اضلاع کی تائید کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کر دی ہے۔اجلاس کے بعد علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں گے۔ اجلاس میں پولیٹیکل کونسل ممبران سید حسن رضا کاظمی، رائے ناصر علی، سید حسین زیدی، رانا عقیل اور سید سجاد نقوی نے شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree