Print this page

عزاداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، علامہ علی اکبرکاظمی

07 مئی 2020

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس امام بارگاہ یادگار حسینی میں منعقد ہوا۔جس میں راولپنڈی کی نوحہ خواں تنظیموں کے سالار، شیعہ عمائدین اور ملت تشیع کی دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے راولپنڈی میںہونے والے عزاداری کے پروگراموں کے انعقاد پر گفت و شنید ہوئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ عزاداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملت تشیع قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے قانونی تقاضوں کو ہمیشہ اور ہر حال میں مقدم رکھا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عبادات کی انجام دہی کے دوران جن ایس او پییز پر پابندی کی حکومتی شرط عائد ہے اس پر پوری طرح سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا کہ یوم علی علیہ السلام کے موقعہ پر عزاداری کے پروگرام اپنے معمول کے مطابق ہوں گے تاہم ان میں طبی ماہرین کی جانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں انسانی جان کی بے انتہا قدر و قیمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر حکم دے رکھا ہے کہ جس نے ایک انسانی جان کوبچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔مراسم عزاداری کے دوران ایس او پیز کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے اس پر عمل کیا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree