Print this page

یوم علیؑ حکومتی ایس او پیز کے مطابق منایا جائے گا، علامہ عبدالخالق اسدی

24 اپریل 2020

شیعت نیوز: رمضان المبارک میں یوم علیؑ کی مناسبت سے مجالس عزاء میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، عزاداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے آن لائن ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر بذریعہ آن لائن شرکت کی۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام حکومتی شرائط کے مطابق منائیں گے۔ یہ خطرناک وباء ہے اس حوالے سے مراجع عظام اور ماہرین طب نے بھی واضح پالیسی دی ہے، اس لئے ہمارے لئے مراجع کرام کا حکم حجت ہے، اسی پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام ضرور ہوگا تاہم  ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تراویح کی اجازت دیدی ہے، اب یوم علیؑ کی بھی اجازت ہوگی لیکن اسے محدود سطح پر ہی منعقد کرنا ہوگا۔ کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے علامہ راجہ صاحب جو پالیسی دیں گے اس پر عمل کیا جائے گا، اس لئے علامہ راجہ ناصر عباس وزیراعظم یا صدر مملکت سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پالیسی بیان جاری کروائیں۔ تربیتی امور کے حوالے سے نقی ہاشمی اور تنظیم سازی مہم کے سلسلہ میں منتظر مہدی نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر تفصیلی بحث کی گئی۔ منتظر مہدی نے بتایا کہ تنظیم سازی مہم حوصلہ افزا رہی اور بہت سے موثر افراد نے جماعت مییں شمولیت اخیتار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع کے سیکرٹری تربیت کو بھی فعال کر دیا گیا ہے اور مرکز کے پروگرام پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ تنظیم سازی کا کام ہر صورت میں جاری رکھا جائے، یہ بیادی عنصر ہے، اس میں غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول تنظیم سازی کے حوالے سے ساز گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی کابینہ مکمل کی جائے اور اضلاع کی کابینہ کے اجلاس کروائے جائیں اور صوبائی کابینہ میں ہونیوالے فیصلے کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر یونٹس کے قیام اور اجلاسوں کا انعقاد لازمی کروانا ضرور ی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر بھی اپنی شخصیات کو متعارف کروایا جائے۔ سید نجیب نے کہا کہ تنظیم سازی کے بعد اگلہ مرحلہ دیگر شعبوں پر توجہ ہے، وہاں دیگرشعبوں کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

منتظر مہدی نے کہا کہ تنظیم سازی کیساتھ ساتھ تربیتی اور فلاحی امور پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہ لاک ڈاؤن کے باعث تنظیمی شعبہ کا اجلاس نہیں ہو سکا جس کیلئے ساز گار ماحول ہوتے ہی اس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree