پی پی 196ملتان کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی اُمیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیررہا ہے،علامہ امین شہیدی

21 مئی 2015

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ پی پی 196کے ضمنی الیکشن میں حکومتی اُمیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیررہا ہے، حکومتی تمام تروسائل لیگی اُمیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے پی پی 196میں استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پی پی196کے اُمیدوار مہر سخاوت علی، علامہ اقتدار حسین نقوی، اخلاق الحسن بخاری، سید ناصر عباس زیدی، قربان محسن نقوی،مرید حسین خان ودیگر موجودتھے۔

علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ پی پی 196میں انجینئر مہر سخاوت علی مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار ہیں اور اُن کی کامیابی حلقے کی غیورعوام کی خواہش ہے،اس پریس کانفرنس کے بعد ہمارے خلاف کیے جانے والے تمام پروپیگنڈے دم توڑ گئے ہیں کہ جو کل تک ہمارے اُمیدوار کے دستبردار ہونے کی افواہیں پھیلارہے تھے۔ مسلم لیگ نواز اس حلقے میں پری پلان دھاندلی کررہی ہے جس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہر سخاوت علی نے کہا کہ انتظامیہ ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ہمارے بینرز، سائن بورڈز اور پرچم اُتارے جارہے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری اس کا نوٹس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree