علامہ راجہ ناصرعباس کی وفدکےہمراہ عراقی پارلیمانی جماعت الصدرکے سربراہ حجتہ السلام سید مقتدیٰ الصدرسے ملاقات

12 اپریل 2015

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفدنے تیسری بڑی عراقی پارلیمانی جماعت الصدرکے سربراہ حجتہ السلام سید مقتدیٰ الصدرسے ملاقات کی ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ، مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصرشیرازی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس النجفی سمیت صدرپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان عالمی سیاسی صورت حال خصوصاً یمن پر سعودی جارحیت پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صیہونیت اور تکفیریت کےبڑھتے ہوئے نفوس کو روکنے کے لئے پاکستان اور عراق کے درمیان  مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کیئے جائیں ،علامہ ناصرعباس جعفری نے انہیں پاکستان میں تکفیریت کے مقابل شیعہ سنی وحدت کیلئے کی جانے والی شب وروز جدوجہد سے آگاہ کیا، سید مقتدیٰ الصدرنے پاکستان میں وحدت امت کے قیام اور تکفیری مضموم عزائم کے مقابل مضبوط شیعہ سنی اتحاد کی تشکیل پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا، مقتدیٰ الصدر نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیااور ایم ڈبلیوایم کی کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا کی ، ملاقات کے اختتام پر سید مقتدیٰ الصدر نے مہمانان گرامی قرآن مجید کے نایاب نسخے عطیہ کیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree