شہدائے مکتب تشیع نے اپنے خون کو عقیدے پر قربان کرکے اسلام کا پرچم سربلند کیا، مولانا شیخ حسن صلاح الدین

20 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے سربراہ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہدائے مکتب تشیع نے اپنے خون کو عقیدے پر قربان کرکے اسلام و تشیع کا پرچم سربلند کیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے شہداءکے یاد، انکے پیغام کو معاشرے میں زندہ رکھتے ہوئے معاشرے اور افراد کو شہید پرور بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ ہمارے شہدائے اسلام و تشیع کے پرچم کو اپنے خون سے آبیاری کرکے شہدائے کربلا کی پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب داعش جیسی تکفیری دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے خطے میں صہیونیت مخالف حقیقی اسلامی مذاحمتی تحریکوں کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ غدیر و کربلا کے علم کو بلند کرکے اسلام و تشیع کی سربلندی عملی طور پر خلوص کے ساتھ انکے حقیقی پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی صہیونیت کے تحفظ کیلئے امریکا اپنے حواریوں کے ساتھ عالم اسلام کے اندر فرقہ واریت پھیلانے کی ناپاک سازشیں کر رہا ہے، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے سے کہیں زیادہ عالم اسلام کے اندر اتحاد و وحدت و یکجہتی کو قائم و دائم رکھنے کی بھرپور کوششیں کریں، یہ عظیم اسلامی فریضہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree