سیاسی مگر مچھ ملٹری کورٹس کے قیام سے خوفزدہ ہیں، ہفتہ وحدت بھر پور جذبے کیساتھ منایا جائے، علامہ ناصرعباس /صاحبزادہ حامد رضا

31 دسمبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا پریس کانفرنس سے خطا ب میں علامہ راجہ ناسر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا عفریت نے پوری قوم کو جکڑ کر رکھا ہوا ہے، سانحہ پشاور نے ہر ذی الشعور کا دل گھائل کردیا ہے، دہشتگردی کی اس جنگ میں ہم نے 70ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں لیکن دہشتگرد اب بھی دندناتے پھر رہے ہیں جب کہ شہدا کے ورثاء اپنے عزیزوں کے ناحق خون کا قصاص لینے کا مطالبہ دہرا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت تاحال اس کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی، ملٹری کورٹس کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن کچھ سیاسی جماعتیں چوبیس دسمبر کو کیے جانے والے فیصلے سے باغی دکھائی دے رہی ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں اس باغی پن کی وجوہات یہی ہیں کہ دہشگرد انہیں سیاسی جماعتوں کی بغل میں بیٹھے ہیں اور یہ جماعتیں انہیں ٹول کے طور پر استعمال کرتی ہیں، سپریم کورٹ کا کراچی بدامنی سے متعلق فیصلہ سب کے سامنے ہے جس میں سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے مسلح ونگ قائم کیے ہوئے ہیں جو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ہم سمجھتے ہیں جو جماعتیں ملٹری کورٹس کی مخالفت کررہی ہیں انہیں نظر آرہا ہے کہ ان کے یہ ونگ ختم ہونے والے ہیں علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ ہم ملٹری کورٹس کے قیام کے فیصلے کو ناصرف ویلکم کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں فی الفوری ان کورٹس کا قیام کیا جائے کہ تاکہ طالبان اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو ختم کیا جائے سکے اور سزا کا قانون لاگو ہوسکے۔ ہم اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ  پھانسی کی سزاوں پر عمل پھر سے سست ہوگیا ہے اور یہ تاثر بڑھتا جارہا ہے کہ افواج پاکستان پر حملے کرنے والوں کو تو لٹکایا جارہا ہے لیکن عوام کے قاتلوں پر سستی برتی جارہی ہے۔اس ایشوپر مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کو نسل کا ایک ہی موقف ہے۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چئیر مین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ماہ ربیع الاول شروع ہوچکا ہے تو ہم اعلان کرتے ہیں کہ شیعہ سنی ملکر کر پورے ملک میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منائینگے ، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات کرینگے ، ریلیوں میں شرکت کرینگے اور عظیم وحدت کا پیغام دینگے، ہم تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں۔ ملک بھر میں شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، چند مٹھی بھرتکفیری سوچ کے حاملے افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر نام تبدیل کرکے کام کرنے والی کالعدم جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے سرگرمیوں کوختم کرایا جائے۔ الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کی جائے۔وہ مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فوری طور پر بند کیا جائے، بیرونی فنڈنگ کو روکا جائے، عالمی سامراج کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کو بھی بند کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree