سانحہ یوحنا آبادمیں جانبحق مسیحی برادری کے غم میں شریک ہیں ، کل ملک بھر میں یوم یکجہتی منایا جائےگا،علامہ ناصرعباس جعفری

16 مارچ 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جب حکمرانوں کے اپنے لوگ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے رابطے رکھیں گے تو دہشت گردی کیسے ختم ہو گی۔؟ (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کے حمایتوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں، صرف ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ لاہور یوحنا آباد میں دھماکوں میں بے گناہوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم شور مچا مچاکر تھک گئے ہیں کہ (ن) لیگ کی صوبائی کابینہ کے بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ آج بھی روابط ہیں لیکن کوئی ہماری اس بات پر توجہ نہیں دیتا، جس کی وجہ سے آج بھی پنجاب میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور بے گناہ لوگ اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کو گرفتار کریں لیکن دہشت گردوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہو گا ورنہ مکمل دہشت گردی کا خاتمہ ایک خواب ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ہ یوحنا آبادمیں جانبحق مسیحی برادری کے غم میں شریک ہیں ، کل ملک بھر میںمسیحی برادری سے  یوم یکجہتی منایا جائےگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree