دھرنا جاری یا موخر، اعلان آج اسلام آباد میں جشن بیداری عوام میں کیا جائیگا

21 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ ’’القادریہ‘‘ پر ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی ،مسلم لیگ قاف کے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفٰی کھر، پی اے ٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، پی اے ٹی پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور دھرنوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ محرم الحرام کے احترام میں دھرنوں کو فی الحال ملتوی کر دیا جائے اور محرم الحرام کے بعد دوبارہ دھرنے شروع کئے جائیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی اس تجویز کی مسلم لیگ قاف کی جانب سے مخالفت کی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر جماعتوں کی متفقہ رائے سے دھرنے موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، تاہم اس کا اعلان ڈاکٹر طاہرالقادری کل اسلام آباد میں دھرنے میں اپنے خطاب میں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلسے نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھرنے جاری یا ختم کرنے کا اعلان کل اسلام آباد میں ہونے والے جشن بیداری عوام میں کیا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ان کی رہائش گاہ پر ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران جلسے نہیں کئے جائیں گے، تاہم دھرنے جاری یا ختم کرنے کا اعلان کل اسلام آباد میں جشن بیداری عوام میں کیا جائے گا، اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ان کا عوامی تحریک سے کوئی اختلاف نہیں۔ عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ منگل کو اسلام آباد میں جشن بیداری عوام منایا جائے گا، جس میں علامہ طاہر القادری مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree