ایم ڈبلیوایم کے دوروزہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن کا انعقاد،ملک بھر سے عہدیداران کی شرکت،کارکردگی کا جائزہ

08 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا دوروزہ سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن جامعہ امام صادق ؑاسلام آباد میں منعقد ہوا، کنونشن میں مرکزی اور صوبائی قائدین کے علاوہ ملک بھرکے اضلاع سے تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی، ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جمعہ کی شب سے ہی شروع ہو چکا تھا،کنونشن کو چار نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا، پہلی نشست شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نام سے منصوب کی گئی تھی جس میں  کنونشن کا باقائدہ آغاز ہفتہ کی صبح علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، کنونشن میں نظامت کے فرائض چیئرمین کنونشن نثارعلی فیضی اور مرکزی مسئول دفتر علامہ اصغر عسکری نے انجام دیئے، جبکہ  مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبوداور چیئرمین کنونشن نثار علی فیضی  کی جانب سےافتتاحی کلمات پیش کیئے جانے کے بعدمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشفقت حسین شیرازی نے اسلامی تحریک کے کارکن کی خصوصیات کے موضوع پر خطاب کیا،شرکائے کنونشن کی خدمت میں شہید ڈاکٹر کی سیرت اور حالات زندگی پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری میڈیا پر نشر کی گئی، بعدازاں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری  نے تنظیمی آفات کے موضوع پر سیر حاصل گفتگوکی،

 

نمازظہر اورطعام کے وقفے کے بعدشہید آیت اللہ باقر الصدکے نام سے منصوب دوسری نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے دستورکی اہمیت اورضرورت کے عنوان پر مفید گفتگو کی، بعدازاں پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، خیبرپختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ سبطین حسینی، بلوچستان کےصوبائی  سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی اور ریاست آزادکشمیرکے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ تصورحسین جوادی نے اپنے اپنے صوبوں کی سال گذشتہ کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ،رپورٹس پیش ہونے کے بعد مرکزی سیکریٹری امورتنظیم سازی یعقوب حسینی نے تنظیمی صورت حال اور ماڈل ضلع کی خصوصیات کے عنوان پر شرکاء سے خطاب کیا۔

 

نماز مغربین اور طعام کے بعدشہید قائد علامہ عارف الحسینی کے نام سے منصوب تیسری نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قیصدے سے کیا گیا، شہید قائدعلامہ عارف حسینی کی گفتگو سے مختلف اقتباسات ملٹی میڈیا پر نشر کیئے گئے،بعدازاں مرکزی کابینہ کے رکن مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی، مرکزی سیکریٹری یوتھ ونگ   فضل عباس نقوی اور مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرشیرازی نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی رپورٹس شرکائے اجلاس کے روبروپیش کیں اور ضلعی سیکریٹریز کے اعتراضات اور شکایات کے جوابات دیئے، بعد ازاں علامہ غلام حر شبیری نے افکار شہید قائد پر روشنی ڈالی، نماز مغربین کے بعد شب دعا اور مناجات کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نےدعااور مصائب اہل بیت بیان کیئے۔

 

دوسرے روز کی صبح امام خمینی کے نام سے منصوب  چوتھی نشست اور آخری نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک ، نعت اورقصیدے سے کیا گیا، ملٹی میڈیا پر امام خمینی کی انقلابی تحریک اور ان کی سیرت پر مشتمل ایک جامع ڈاکومنٹری شرکاء کی خدمت میں پیش کی گئی، بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے خطے کی صورت حال اور پاکستان کے عنوان سے خطاب کیا،علامہ ناصرعباس جعفری کے خطاب کے بعد ملک بھر سے منتخب بہترین کارکردگی کے حامل کارکنان اور عہدیداران میں حسن کارکردگی ایوارڈتقسیم کیئے گئے، نماز ظہرین اور طعام کے وقفے کے بعد اختتامی مراحل میں ایم ڈبلیوایم کے شعبہ امور سیاسی کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان یمن پر سعودی جارحیت ، ضرب عضب اورپاکستان کا کردارمنعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، سیکریٹری امور سیاسیات ناصر شیرازی ،چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،مرکزی صدرپاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی، مرکزی صدرجمیعت علمائے پاکستان (نیازی )پیر معصوم حسین شاہ نقوی ،رکن سپریم کونسل جمیعت علمائے پاکستان (نیازی )پیر انصرفریدچشتی اور چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لعل مہدی خان نے خطاب کیا،بعد ختم سیمینارتمام شیعہ سنی قائدین نے مشترکہ طورپر میڈیا بریفنگ دی ، علامہ ناصرعباس جعفری نے سیمینارمیں شریک سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین میں اعزازی شیلڈزپیش کیں  ، کنونشن کا باقائدہ اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree