ایم ڈبلیوایم کا دو روزہ سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنوشن5 - 4اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، نثارفیضی

24 مارچ 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کادو روزہ سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی  کنونشن 5 - 4اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبود اور چیئرمین کنونشن نثار فیضی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھاکہ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے مرکزی کنونشن کا آغاز 4اپریل بروز ہفتہ صبح 10بجے جامعہ امام صادق ؑ کراچی کمپنی میں ہوگا، جبکہ دو روز جاری رہنے والا یہ کنونشن 5اپریل بروز اتوار کی شام اختتام پزیر ہوگا، جس میں ملک بھر سے ضلعی ، ڈویژنل ، صوبائی اور مرکزی رہنماشریک ہونگے، کنونشن میں سال گذشتہ کی کارکردگی کا جائزہ لینےکے ساتھ ساتھ آئندہ سال کے سالانہ پروگرامات کی منظوری لی جائے گی، کنونشن کودو سیشنز اورچار نشستوں  میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے سیشن کی پہلی نشست شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نام سے موصوم ہو گی، جبکہ دوسری نشست شہیدآیت اللہ باقر الصدرکے نام سے موصوم ہوگی، دوسرے سیشن کی پہلی نشست شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور دوسری اور آخری نشست  حضرت امام خمینی کے نام سے موصوم ہو گی، کنونشن کی مختلف نشستوں میں دروس، سیمینارز، محفل مذاکرہ، احتسابی عمل اور ڈاکومیٹریز کا بھی اہتمام کی جائے گا۔جبکہ کنونشن کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری پالیسی ساز خطاب کریں گے، جبکہ میڈیا بریفنگ بھی دی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree