ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا، مہدی عابدی

04 مئی 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام دیگر ہم خیال جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوامی امنگوں کے خلاف نہیں کریگی، مقامی اخبارات میں چھپنے والی خبریں محض مفروضوں پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن کور کمیٹی سید مہدی عابدی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا اصل ہدف گلگت بلتستان کے 67 سال سے آئینی حقوق سے محروم محب وطن عوام کو ان کی شناخت اور آئینی حیثیت دلانا ہے، گذشتہ کئی دہائیوں سے اس علاقے پر مسلط سیاست دانوں نے علاقے کی محرومیوں اور عوامی فلاح بہبود کو بالائے طاق رکھ کر اپنے مفادات کے لئے کام کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی، جس میں گندم سبسڈی، صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی، علاقے سے فرقہ واریت اور قوم پرستی کے خاتمے کے لئے جدوجہد، بلاتفریق پسماندہ علاقوں میں فلاحی کاموں کا آغاز سرفہرست ہے، یہی وجہ ہے کہ علاقے میں قلیل مدت میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے والی جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی ہے، سید مہدی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی جانب سے نام نہاد غیر مقامی گورنر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں میں مصروف ہے، پنجاب کے ملازمین کو گلگت بلتستان بھیجا جا رہا ہے، عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree