وحدت نیوز (اسلام آباد) تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے چیئرمین اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب الحاج حیدرعلی مرزا کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ عبدالخالق اسدی، ناصرشیرازی اوردیگر نے دلی رنج وغم اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹر یٹ سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے الحاج حیدرعلی مرزا کی رحلت کو قومی نقصان قرار دیا ہے، رہنماوں کا کہنا ہے کہ مرحوم کی وفات سے ایک ایسا خلاء پیدا ہواہے جو شاید کبھی پورا نہ ہوسکے، مرحوم کی تمام زندگی عزاداری اور عزاداروں کےحقوق کے تخفظ میں صرف ہوئی،مرحوم اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی تھے، رہنماوں نے مرحوم الحاج حیدر علی مرزا کی وفات پر انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ مرحوم کی جوار معصومینؑ میں جگہ کے حصول کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ الحاج حیدرعلی مرزاکافی عرصے سے علیل اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔