وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی سیکریٹری امور خارجہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ جس طرح اسرائیل مسلمانوں کو بے دریغ قتل کرتا ہے اسی طرح سعودیہ بھی وحشت اور بربریت کے ذریعہ برادر اسلامی ممالک کے مسلمان بچوں اور بوڑھوں کو قتل کر رہا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ سالانہ مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ کربلائے یمن میں شہید ہونے والوں اور دیگر شہداء کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آل سعود اور اسرائیل کے نظام میں بڑی مشابہت ہے۔ ان کے آغاز اور ابتداء میں قتل و غارت کے ذریعہ بنیاد رکھی گئی۔ اسرائیل اور سعود نے اپنی بقا کے لئے غرب کا سہارا لیا۔ جس طرح اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں، اسی طرح آل سعود بھی عزائم توسیع رکھتے ہیں۔ نجران، اسیر اور جازان پر اس سے قبل بھی آل سعود قابض ہو چکے ہیں۔ اس طرح سعود نے کویت اور امارات سے حصے چھینے ہیں۔ اسلوب جنگ بھی سعود و یہود کا ملتا ہے۔ جس طرح اسرائیل مسلمانوں کو بے دریغ قتل کرتا ہے اسی طرح سعودیہ بھی وحشت اور بربریت کے ذریعہ برادر اسلامی ممالک کے مسلمان بچوں اور بوڑھوں کو قتل کر رہا ہے۔
ڈاکٹر شہید کی زندگی کو اگر چند مراحل میں تقسیم کر لیا جائے تو پہلا مرحلہ ایک طالبعلم رہنما کا ہے۔ دوسرا مرحلہ ایک قومی لیڈر کا ہے۔ آپ نے قومی لیڈر بن مفتی جعفر اور دیگر علماء کے ہمراہ قوم کی خدمت کی۔ شہید قائد کے دست و بازو رہے، روح رواں رہے۔ چوتھا مرحلہ میں قومی امور میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کیا۔ تشیع کے بغیر پاکستان نامکمل اور ادھورا ہے، تشیع کا خون بہانا پاکستان کو خون ریزی میں مبتلا کرنا ہے۔ ہمارے علماء نے پاکستان کے دفاع کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ تشیع کے حقوق کی بحالی کی بات کرتے والے پاکستان میں آبادی کے بڑے حصے کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان کی دوسری بڑی اکثریت کا نام ملت تشیع ہے۔ تشیع کے استحکام کے لئے کام کرنے والے دراصل پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ مختصر عرصہ میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ملت تشیع کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچایا۔ ڈاکٹر شہید اور آئی ایس او پاکستان نے مرجعیت کو پاکستان میں متعارف کرایا، ڈاکٹر سفیر انقلاب تھے، انہوں نے بہترین انداز میں والہانہ عشق کے ساتھ انقلاب اسلامی ایران کو پاکستان میں متعارف کرایا۔