Print this page

ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفد کی سربراہ پی کے میپ محمودخان اچکزئی سے ملاقات ، استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت

11 اپریل 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد نے انہیں 20 اپریل بروز اتوار جامع الصادق ؑ جی نائن اسلام آباد میں منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

 وفد میں مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین، مرکزی رہنما سید اسدعباس نقوی، ملک اقرار حسین علوی ، آصف رضا ایڈوکیٹ ودیگر شریک تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree