Print this page

سردار اختر مینگل کے امن مارچ پر خودکش حملہ قابل مذمت،پرامن سیاسی کارکنوں پر وحشیانہ پولیس گردی کر کے حکومت نے جبر و استبداد کی بدترین مثال قائم کی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

30 مارچ 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی کی مسلط کردہ حکومت بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

 گزشتہ روز مینگل صاحب کی قیادت میں جبری گمشدگیوں اور اپنے وسائل پر حق مانگنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر وحشیانہ پولیس گردی کر کے حکومت نے جبر و استبداد کی بدترین مثال قائم کی ہے۔‏ایسے مظالم سے صرف نفرتیں بڑھیں گی اور مسائل مزید سنگین ہوں گے۔ حکومت بلوچ عوام کے جائز، آئینی اور قانونی مطالبات کو تسلیم کرے اور اپنے آمرانہ طرزِ عمل کو ترک کرے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree