Print this page

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

01 ستمبر 2024

وحدت نیوز (نجف اشرف )سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظہ اللہ) کی وفد کے ہمراہ نجف اشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمى الشيخ بشیر نجفی (حفظہ اللہ) سے ملاقات ۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظہ اللہ) اور ایم-ڈبلیو-ایم کے سیکرٹری امورِ خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی (حفظہ اللہ) نے 29 اگست 2024ء کو ایم-ڈبلیو-ایم نجف اشرف کے وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی (مد ظلہ الوارف) سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس (حفظہ اللہ) نے آیت اللہ بشیر نجفی(مد ظلہ الوارف) کی خدمت میں سلامِ عقیدت عرض کیا اور مختلف امور میں انکے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں اس ملاقات میں متعدد امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

آیت اللہ بشیر حسین نجفی (حفظہ اللہ) نے چیئرمین ایم-ڈبلیو-ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظہ اللہ) اورسیکرٹری امورِ خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی(حفظہ اللہ)  کے وفد کے ہمراہ تشریف لانے پر انکا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree