Print this page

پاکستان کے نوے فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں،ان کے پشت پناہ بھی ناکام ہو چکے ہیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

19 جولائی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)پی ٹی آئی کی مخصوص نشستو ں کے عدالتی فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر مسلط حکمران طاقت کی سیاست کر رہے ہیں،طاقت و اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ظالم ہیں اور ہم روز اول سے مظلوم کے حامی ہیں، پاکستان کے نوے فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں،ان کے پشت پناہ بھی ناکام ہو چکے ہیں، ان شاءاللہ بہت جلد عدل و انصاف کا سورج طلوع ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی غالب اکثریت پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان پر بھروسہ کرتے ہیں ان پر پابندی کا سوچنا بھونڈا مزاق ہے، عمران خان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ پھوڑ دی جائے گی، ہاتھ توڑ دیئے جائیں گے۔ ہم مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree