Print this page

وکلاء کے پر احتجاج پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،پنجاب کو مکمل طور پر پولیس سٹیٹ بنادیاگیا ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

09 مئی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس کے دھاوا بولنے ، لاٹھی چارج اور وکلا کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،پنجاب کو مکمل طور پر پولیس سٹیٹ بنادیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو پرامن احتجاج کا حق نہیں، پولیس چادر چار دیواری کی بے حرمتی کرے، بے گناہوں پر سیاسی پرچے کاٹے اور انصاف کا قتل عام کرے، اِس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پوری دنیا پاکستان کے داخلی حالات کی وجہ سے تشویش کااظہارکررہی ہے، ہم وکلاء اورکسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پنجاب کے جعلی حکمران یہ بھول گئے ہیں کل وہ اقتدار میں نہ ہوں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree