رہبر انقلاب کی بابصیرت قیادت ہمارے لیئے ایک عظیم نعمت ہے، جو بھی آپ سے وابستہ ہو اسے عزت ملی اور وہ کامیاب ہوا، علامہ راجہ ناصرعباس

29 اپریل 2024

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قم آمد کے موقع پرمدرسہ حجتیہ قم المقدس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی جانب سے ” نقش مجلس وحدت مسلمین در سیاست پاکستان و حالات حاضرہ” کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے لوگوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شخصیت سے اپنے بھرپور عشق اور عقیدت کا اظہار کیااس موقع پر شیعہ علماءکونسل کے وفد نے بھی خصوصی شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہےجو بھی آپ سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی، اگر یمن، حماس اور حزب اللہ والے امریکہ کے ساتھ مل جاتے تو عزت کے بجائے یہ کمزور اور ضعیف ہو جاتے۔انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت میں عزت ہے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ایک عظیم رہبر، اور بابصیرت فقیہ کے دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایک ایسا رہبر جو تمام ظالموں و جابروں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے۔ جو بھی اس الٰہی رہبر اور الٰہی نظام کے ساتھ جڑ گیا وہ طاقت ور بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ انصار اللہ کو دیکھ لیں، حزب اللہ کو دیکھ لیں، جس اسرائیل کو ناقابل شکست سمجھا جاتا تھا اس کے غرور کو انہوں نے خاک میں ملا دیا۔ دنیا ایک تاریخی موڑ سے گزر رہی ہے۔ پاور و طاقت اسوقت ویسٹ سے ایسٹ کی ظرف شفٹ ہو رہی ہے۔ ہمیں اس راستے سے رکاوٹیں دور کرنی چاہیے۔ اس خطے کا سیاسی جغرافیہ تبدیل ہو رہا ہے۔ داعش، شام، عراق، یمن کی لڑائی اس لیے تھی کہ امریکہ اپنا مطلوبہ سیاسی جغرافیہ بنانا چاہتا تھا۔ لیکن رہبر معظم کی سٹیریٹجی کی وجہ سے وہ شکست کھا چکا ہے۔ غزہ کے اندر اسرائیل شکست کھا چکا ہے۔ رہبر معظم کی ڈیفنس اسٹریٹیجی کی وجہ سے ایران طاقت ور ہو گیا ہے۔

سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ کا مقصد جہان اسلام میں نفرتیں، تکفیریت پھیلانا اور تفرقہ پھیلانا اور شیعوں کے خلاف سازشیں تھیں۔ امریکہ چاہتا تھا سب کو شیعوں اور ایران کے خلاف اکھٹا کیا جائے، لیکن رہبر کی اسٹریٹیجی کی وجہ سے شیعہ و سنی ایک ہو گئے، آج جو تشیع کو کامیابی مل رہی ہے وہ سیاسی اسلام کی وجہ ہے، نجف سے آیت اللہ سیستانی فرماتے ہیں اہل سنت ظاہراً بھی اور واقعا بھی مسلمان ہیں، حکیم امت امام خمینی نے فرمایا تھا جو شیعہ سنی میں تفرقہ پھیلاتا ہے نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔
 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک عزیز پاکستان کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ ہمارے ملک میں خلل ایجاد کرے اور مداخلت کرے۔ پاکستان میں جو بھی باہر سے حکومت کرے ہم اسکے مقابلے میں کھڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ و دیگر ممالک کو کوئی حق نہیں کہ ہمارے ملک میں حکومت کریں۔ ہماری اپنی آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری اور اپنے ملک کے فیصلے ہم خود کریں گے۔ آخر میں حوزہ علمیہ میں موجود علماء سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوزے میں موجود علماء سے گزارش ہے آپ سیاسی اسلام کے بارے، لاقانونیت کے بارے، ظلم کے بارے، اتحاد کے بارے میں بات کریں، خواتین پہ ظلم ہو رہا ہے، جیلوں میں خواتین پہ تشدد ہو رہا ہے، آواز اٹھائیں ہم کربلا والے ہیں، خون کے آخری قطرے تک ظالم کے خلاف ہیں۔

 سیمینار کے بعد بڑی دیر تک لوگ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مل کر انہیں سینیٹر بننے کی مبارکباد دیتے رہے اور مجلس وحدت کی کامیابیوں کو سراہتے رہے۔ اتنا اچھا اور منظم پروگرام منعقد کرنے پر مجلس وحدت مسلمین قم کا شعبہ یقینی طور پر مبارکباد کا مستحق ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree