Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی نامور صحافی عمران ریاض خان کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت

23 فروری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملک کے نامور صحافی عمران ریاض خان کی دوبارہ بلاجواز گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ نڈر صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ملک،قوم اور قانون و انصاف کے ساتھ عجب مذاق ہے کہ جس شخص نے ایک کروڑ کے ٹھیکے کو چار کروڑ میں خریدا اسے کرپشن کا الزام لگا کر جیل بھجوا دیا گیا اورجس خاتون نے  ہاری ہوئی نشست جعل سازی سے اپنے نام کر لی اسے ایوان میں بھیج کر وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب تھما دیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree