Print this page

علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے اہم ملاقات

27 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےوائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں وفدنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سے انصاف ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت الیکشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی قیادت کے درمیان قومی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی اور مرکزی رہنما سید محسن شہریار سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن و دیگر بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree