Print this page

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کی بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار یکجہتی

27 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہربلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار یکجہتی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما وامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم علی موسوی نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی داد رسی کی۔

علامہ سید ہاشم علی موسوی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی ،شیعہ ، ہزارہ اور بلوچستانی آپ کے ساتھ قدم با قدم کھڑے ہیں۔ کسی بھی شہری کو اس انداز میں کئی کئی سال جبری لاپتہ رکھنا انسانی و شہری حقوق اور قوانین کے سراسر منافی ہے ۔

ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں ان کی شکوے وشکایات کا ازالہ ہونا چاہئے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانون کے کٹھرے میں لاکر کھڑا کیا جائے لیکن اس طرح کسی کو غائب رکھنا اس کے اہل خانہ کیلئے روز جینے اور روز مرنے والی کیفیت ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree