Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

28 مئی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس افسوس ناک واقعے میں جانبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، گلگت بلتستان حکومت زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے، دشوار گزار اور دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ زیادہ ہے لہذا صوبائی حکومت و دیگر ریسکیو ادارے فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جاسکے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree