استکباری قوتوں نے حجاب کو بہانہ بناکر انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی پر حملہ کیا، علامہ مقصود ڈومکی

06 دسمبر 2022

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے دولت پور، شہداد پور اور دادو میں علماء کرام اور مومنین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت اور ولایت فقیہ کی طاقت سے عالمی استکباری نظام خوفزدہ ہے۔ باطل شیطانی قوتیں خصوصا شیطان بزرگ نے اقوام عالم کو غلام بنانے کا جو خواب دیکھا تھا۔ اسے نظام ولایت و امامت کے پیروکاروں نے چکناچور کر دیا۔ آزادی نسواں کے نام پر بے حیائی، فحاشی اور عریانی کی ترویج کرنے والے خواتین کے خیرخواہ نہیں۔ وہ خواتین کو عزت و وقار کا راستہ دکھانے کی بجائے انہیں انحطاط کا راستہ دکھا رہے ہیں۔ حجاب ضروریات دین میں سے ہے۔

عالمی استکباری قوتوں نے حجاب کو بہانہ بنا کر انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی پر حملہ کیا ہے۔ در ایں اثناء مدرسہ صاحب العصر دادو میں مدرسے کے پرنسپل مولانا صادق رضا نجفی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وادی مہران میں جن علماء و بزرگان نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان میں علامہ محمد رضا نجفی کا نام قابل ذکر ہے۔ ایک مبلغ، مدرس اور خطیب کی حیثیت سے انہوں نے سندھ بھر میں خدمات انجام دیں۔ ان کے دینی مدرسہ سے فارغ التحصیل طلباء آج سندھ بھر میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ محمد رضا نجفی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree