Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی وفد کے ہمراہ ذاکر اہل بیتؑ شہید نوید عاشق بی اے کے فرزندگان سے ملاقات اور اظہار تعزیت

06 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ ذاکر اہل بیتؑ شہید نوید عاشق بی اے کی رہائش گاہ آمد ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ذاکر اہل بیت ع شہید نوید عاشق بی اے کی المناک شہادت پر شہید کے فرزندان ذاکرِ اہل بیت ع عمار نوید عاشق اور جلال نوید عاشق سے اظہار تعزیت کیااور شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی ، جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ،سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری،حاجی امیر عباس مرزا، سیٹھ عدنان اور اسد علی بلتستانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

گففتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید کے خانوادے کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم  شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہر قدم موجود رہیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree