Print this page

ماضی کی حکومت میں مہنگائی کے خلاف جہاد کا نعرہ بلند کرکے سڑکوں پر آنے والی موجودہ حکومت نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

18 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت میں مہنگائی کے خلاف جہاد کا نعرہ بلند کرکے سڑکوں پر آنے والی موجودہ حکومت نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔آج حکومت اور ان کے اتحادیوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں ان کا عوام کی تکالیف اور مسائل نظر نہیں آرہے۔مہنگائی کے باعث ہر دوسرا شخص شدید ڈپریشن کا شکار ہے۔بے بس ولاچار طبقے کی کہیں شنوائی نہیں۔غریب عوام اپنے  جگر کے ٹکڑوں کو اپنے ہاتھوں سے ذبح کر کے خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکومت ناچ گانے کی محفلیں سجھا کر اسے ملکی خوشحالی کا جواز قرار دے رہی ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔بلوچستان اور دوسرے علاقوں میں سیلابی ریلوں کے نقصانات ہوں یا ملک کو شدید ترین معاشی بدحالی کا سامنا، نون لیگ کی حکومت نے ہمیشہ بےحسی کا مظاہرہ کیا ہے۔عوام سے ان کا تعلق صرف انتخابات تک محدود ہے۔

اaا۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے رہی سہی سانسیں نہ چھینی جائیں۔ حکومت اور عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں جا کر اہل علاقہ سے ان کے مسائل دریافت کریں تاکہ عوامی مشکلات کا اندازہ ہو۔ ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والوں کو باہر کے حالات کا درک نہیں ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree