Print this page

مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے درمیان جو معاہدہ تشکیل پایا ہے وہ وطن عزیز پاکستان میں اقدار اور اصولوں کی سیاست کی عکاسی کرتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

22 جون 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین نے اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے درمیان جو معاہدہ تشکیل پایا ہے وہ وطن عزیز پاکستان میں اقدار اور اصولوں کی سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکی غلامی سے نجات اور وطن عزیز پاکستان کا استقلال و آزادی ہر محب وطن شہری کے دل کی آواز ہے۔

قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان میں جن اقدار کے تحفظ کی جدوجہد کی تھی قائد شہید کے باوفا بیٹے ان مقدس اھداف کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور پاکستان میں سامراجی مداخلت کے آگے بند باندھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور کسی کو ملک و قوم اور امت مسلمہ کے ساتھ خیانت کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کے خلاف عوامی غیض و غضب کو صحیح سمت دے کر وطن عزیز کے استقلال اور آزادی کی بنیاد رکھنی ہے۔ امریکی غلاموں کے بے نقاب ہونے پر ان کی ذلت و رسوائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree