Print this page

آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم کے نئےچیئرمین کے انتخاب کیلئے تین ناموں کا اعلان کردیا گیا

15 مئی 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی تنظیمی راہیان کربلا کنونشن کے آخری روز آئندہ تین سال کیلئےنئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے شوریٰ عالی اور انتخابی کمیٹی کی جانب سے تین شخصیات کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

انتخابی کمیٹی کے رکن سید اسدعباس نقوی نے سابق چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ سید باقرعباس زیدی کے نام نئے چیئرمین کے امیداروں کے طور پر اراکین شوریٰ عمومی کے سامنے پیش کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان تین ناموں میں سے کسی ایک شخصیات کوکثرت رائے سے بطور چیئرمین برائے سال 2022 تا 2025 منتخب کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی شوریٰ عالی کے لئے ملک کے مختلف صوبوں سے 4 علمائے کرام اور 3 ٹیکنوکریٹس کے انتخاب کیلئے بھی رائے شماری جاری ہے ۔

اجلاس شوریٰ عمومی میں ملک بھر سے شریک مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے چیئرمین اور اراکین شوریٰ کا انتخاب عمل میں لارہے ہیں۔ نتائج کا اعلان ووٹوں کی گنتی کے بعد چیئرمین شوریٰ عالی علامہ شیخ حسن صلاح الدین کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree