Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا معروف نوحہ خواں سائیں بابا رحمٰن فقیرکےانتقال پر اظہار تعزیت

28 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف نوحہ خواں اور پرسوز آواز کے مالک سائیں بابا رحمٰن فقیر کے انتقال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سائیں رحمٰن فقیر سیدالشہداء امام حسین ؑ کے سچے عاشق تھے، ان کی آواز میں موجود درد و سوزاور ان کا الفاظ میں ڈوب کر کلام پڑھنا ذکر مولاحسینؑ کو اور بھی زیادہ پر اثر بنادیتا تھا۔ میں نے متعدد بار انہیں براہ راست سنا ان کی آواز قلب میں اتر جانے کی صلاحیت رکھتی تھی ۔ وہ علماء کا دل سے احترام کرنے والوں میں شامل تھے۔

 رحمٰن سائیں فقیرکے انتقال کی خبر سن کر دل غمگین ہے ، ان کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ خدا وند متعال مرحوم سائیں رحمٰن فقیر کو جوار آئمہ اطہار ؑ میں محشور فرمائے، ان کے پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر عطافرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree