Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ایم ڈبلیوایم کے تمام اضلاع کو عید میلادالنبیؐ پرہفتہ وحدت بھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت

13 اکتوبر 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ایم ڈبلیوایم کے تمام اضلاع کو عید میلادالنبیؐ پرہفتہ وحدت بھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کی ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ رہبر کبیرامام خمینیؒ نےآمدِ پیغمبرمصطفیٰؐ کی مناسبت سے  12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے عنوان سے منانے کی تاکید فرمائی ہے ۔ لہذٰا پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امسال بھی ہفتہ وحدت منانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دشمن پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی میلاالنبیؐ کی ریلیوں ، جلوسوں میں بھرپوراندازمیں تنظیمی تشخص کے ساتھ شرکت کی جائے، جلوس کے راستوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں، سبیلوں پر نیاز، مشروبات ، مٹھائی اور پھولوں اور دیگر تحائف کا انتظام کیا جائے اور شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کیا جائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree