Print this page

نسیم عباس منتظری مرحوم کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے، علامہ مقصودڈومکی

11 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر نسیم عباس منتظری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مخلص انقلابی مجاہد انسان کی وفات پر پورا سندھ سوگوار ہے۔ نسیم عباس منتظری کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے۔ آپ مذہب و ملت کے مخلص خادم تھے۔طالب علمی کے زمانے میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے الہی تنظیم اور نظام ولایت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ غم اور اندوہ کے اس موقع پر ہم اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تمام اراکین اور ذمہ داران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خصوصی طور پر مرحوم کے خانوادہ محترم اور برادر بزرگوار علامہ سرفراز حسین چانڈیو کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انہیں حضرت محمد ص و آل محمد علیہم السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree