Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نسیم عباس منتظری کے انتقال پر اظہار افسوس

10 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کےمرکزی صدر نسیم عباس منتظری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم قوم کے لیے بے پناہ درد رکھتے تھے ان کی ساری زندگی قوم کی فکری تربیت اور فلاح و بہبود میں بسر ہوئی۔ان کا انتقال پوری قوم بالخصوص وادی مہران کے تشیع کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔قوم کے لیے مرحوم کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree