Print this page

ایم ڈبلیوایم قائدین کا علامہ حیدر عباس عابدی کی والدہ کے انتقال پر ملال پر اظہار افسوس

01 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ و دیگر قائدین وحدت کا علامہ سید حیدر عباس عابدی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی بیان میں قائد وحدت سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، علامہ شفقت شیرازی، شبیر بخاری، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی، اسدعباس نقوی، ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید حیدر عباس عابدی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree