Print this page

حقوق انسانی کے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں،علامہ مقصودڈومکی

21 نومبر 2020

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی قید کو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود نائیجیرین حکومت انہیں انصاف دینے کے لیے تیار نہیں ہے انہیں جیل میں علاج معالجے کی سہولت نہیں دی جا رہی لہذا ان کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں شدید تشویش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر احتجاج ہورہا ہے۔ ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں ایک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ راہ خدا میں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور پھر طویل قید و بلند کی صعوبتیں صبر و استقامت کے اس پہاڑ کو متزلل نہ کرسکیں۔ زکزکی پر انسانيت کو ناز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree