Print this page

ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرشیرازی کی وفدکے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات ، والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

20 نومبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت اور افسوس کیا ۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سراج الحق صاحب سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی، سراج الحق صاحب نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولاناظہیر الحسن، مولانا نیاز بخاری، ارشاد بنگش اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree