Print this page

اسلام آباد، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی شعبہ تنظیم سازی، تربیت اور یوتھ کا اعلیٰ سطحی مشترکہ اجلاس، اہم فیصلہ جات

17 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ تربیت ، شعبہ تنظیم سازی اور شعبہ جوان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہواجس میں تینوں شعبوں کے مرکزی سیکریٹریز علامہ غلام شبیر بخاری مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی ، علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹری امور تربیت اور علامہ اعجاز بہشتی مرکزی سیکریٹری شعبہ جوان کے علاوہ ان کے ڈپٹی سیکریٹریز ،شعبوں کے کوآرڈینیٹرزاور صوبائی سیکریٹری تربیت ، تنظیم سازی اور یوتھ نے شرکت کی ۔

اس اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلے کیے گئے ۔ تمام مرکزی سیکریٹریز نے شعبہ جات کی فعالیت پر اظہار اطمینان کرتے تمام ذمہ داران کے جذبوں کو سراہا ۔ اجلاس میں طے کیا گیا اس کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس منعقد کیاجائے گا تاکہ کارگردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور کام کی پیشرفت کو بڑھایا جا سکے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree