Print this page

عصر حاضر میں دنیائے کفر اور استکبار کے مقابلے میں مدارس دینیہ اور علمائے اسلام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،علامہ مقصودڈومکی

16 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(گمبٹ)جامعہ مدارس امامیہ کے زیر اہتمام مکتبہ محمدیہ گمبٹ میں عظمت ولایت فقیہ و مرجعیت سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں دنیائے کفر اور استکبار کے مقابلے میں مدارس دینیہ اور علماٸے اسلام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انقلاب اسلامی ایران ایک مرجع تقلید اور ولی فقیہ کی سربراہی میں کامیابی سے ہمکنار ہوا اور گزشتہ 41 سال سے شیاطین عالم کی دشمنی کے باوجود ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔  آج عالمی استکباری قوتوں کے مقابلے میں جو شخص جرٸت اور حکمت کے ساتھ میدان عمل میں ہے وہ ولی فقیہ ہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دشمن مرجعیت اور نظام ولایت سے خوفزدہ ہے۔ مدارس دینیہ اور علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظام ولایت کے مبلغ بن کر منجی عالم بشریت کے عالمی انقلاب کی زمینہ سازی کریں۔ عصر حاضر میں علامہ ابراہیم زکزاکی ،سید مقاومت آقا حسن نصراللہ، علامہ سید عارف حسین الحسینی جیسی شخصیات نے نظام ولایت کو اپنے ممالک میں متعارف کرایا۔ آج نظام مرجعیت اور ولایت فقیہ کے باعث عراق شیطان بزرگ کے سامراجی قبضے سے آزاد ہو رہا ہے۔سیمینار سے جامعہ مدارس امامیہ کے صدر علامہ علی بخش سجادی علامہ مشتاق حسین مشہدی و دیگر نے خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree