Print this page

گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دے کر جی بی کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ قرار دیا جائے، علامہ مقصودڈومکی

04 جولائی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دے کر جی بی کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ قرار دیا جائے۔ جی بی کے عوام محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک و ملت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں ملک و قوم کی قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں۔ جس میں جی بی کو مکمل نمائندگی دے کر جی بی کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ جی بی کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ جی بی پاکستان کا حسین ترین خطہ ہے اپنے قدرتی حسن کے باعث جی بی سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے حکومت جی بی کی تعمیر و ترقی پر بھرپور توجہ دے۔انہوں نےکہا کہ ایم ڈبلیو ایم جی بی کے عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی حقوق کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ بہتر کردار کے مالک بے داغ ماضی صالح اور دیانتدار قیادت کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا گلگت بلتستان کے آئندہ کی سیاست میں کلیدی کردار ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree