وارثان شہداءپاراچنار کے دھرنے کی کامیابی پر ملت جعفریہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، علامہ احمد اقبال رضوی

30 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وارثان شہداءپاراچنار کے مطالبات کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے منظوری اور کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں آٹھ روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر ملت جعفریہ پاکستان بالخصوص اہلیان پاراچنار کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار دھرنے کی کامیابی پرخدا وند متعال کی بارگاہ میں ہدیہ شکرادا کرتے ہیں کہ جس نے شیعہ قوم کو اسکی استقامت کی بدولت ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سربلندی عطا فرمائی ہے،ہمارا سلام ہو ان پاکباز  شہداء پر جنہوں نے کار حسینی ؑ انجام دیا اور ہمارا سلام ہو خانوادہ شہداء،ملت غیور پاراچنار اور مجلس وحدت مسلمین شجاع وبابصیرت قیادت اور تمام مخلص کارکنان پر جنہوں نے کار زینبی ؑ کو بحسن وخوبی انجام دیا، انہوں نے مذید کہا کہ اللہ تعالیٰ ظہور امام عج کی راہ میں ہماری ملت کو مذید صبر ، استقامت اور بصیرت عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree