ریاست کے ذمہ دار اور اسٹیبلشمنٹ پارا چنار میں ہونیوالے مظالم پر خاموش کیوں ہیں، علامہ محمد امین شہیدی

28 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ جب تک پاراچنار میں لوگ دھرنے میں بیٹھیں ہیں، ہم بھی بیٹھیں گے، ریاست کے ذمہ دار اور اسٹیبلشمنٹ پارا چنار میں ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں، کیا پارا چنار پاکستان میں نہیں ہے، کیا وہاں کے لوگ پاکستانی نہیں ہیں، پاراچنار والوں کا پیغام ہے ہمیں پاکستان چاہیے، امن چاہیے اور دہشتگردی سے نجات چاہیے، کیا یہ مطالبات غیر آئینی ہیں۔مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی جانب سے  سانحہ پاراچنار کے خلاف نیشنل پریس کلب سے چائنہ چوک تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب میں علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف کے پاراچنار جانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ شہداء کے لواحقین کے مطالبات کو سنیں گے اور عمل کروائیں گے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ جس طرح حکمران فوراً بہاولپور پہنچے اسی طرح ان کو پارا چنار بھی پہنچنا چاہیے تھا، لیکن پاراچنار شائد پاکستان کا حصہ نہیں ہے، اسی وجہ سے وزیراعظم صاحب وہاں نہیں گئے۔ افسوس کا مقام ہے کہ پانچ دن گزر گئے اور وزیراعظم ٹس سے مس تک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی کو لڑانے والے اسلام کے دشمن ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے اس کے لئے پہلے بھی قربانیاں دیں اور اب بھی دے رہے ہیں۔ ریاست اور ریاستی ادارے مظلوموں کے صبر کا امتحان نہ لیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree